سورة الإنسان - آیت 27
إِنَّ هَٰؤُلَاءِ يُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ وَيَذَرُونَ وَرَاءَهُمْ يَوْمًا ثَقِيلًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ لوگ جلد ختم ہونے والی دنیا کو پسند کرتے ہیں اور جو بھاری دن آنے والا ہے اسے نظر انداز کردیتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کفار مکہ اور ان جیسے دوسرے لوگوں کو دنیا کی دلفریبیوں، دلكشیوں اور اس كے مال و دولت سے انھیں گہری محبت ہے اس لیے ان کی ساری توجہ اسی پر ہے۔ (بھاری دن سے مراد) قیامت كو، اس كی شدتوں اور ہولناكیوں كی وجہ سے بھاری دن كہا اور چھوڑنے كا مطلب ہے كہ اس كے لیے تیاری نہیں كرتے اور اس كی پروا نہیں كرتے۔