سورة الإنسان - آیت 25

وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَأَصِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اپنے رب کا نام صبح وشام یاد کریں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس صبر اور برداشت كے لیے جو قوت دركار ہے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم كو اللہ كے ذكر اور اس پر توكل كرنے سے ُحاصل ہوگی۔ لہٰذا آپ ہر وقت اللہ كو یاد كیجئے۔ نمازوں كے اوقات: بكرة واصیلا (بُكرہ) سے مراد پہلے پہر یا فجر كی نماز ہے۔ اور (اصیلا) زوال آفتاب سے غروب آفتاب كے وقت كو کہتے ہیں یہ ظہر اور عصر كی نمازیں ہوئیں۔