سورة الإنسان - آیت 22

إِنَّ هَٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَاءً وَكَانَ سَعْيُكُم مَّشْكُورًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ ہے تمہاری جزا اور تمہاری کوشش کی قدر افزائی

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پھر ان سے ان كے دل خوش كرنے اور ان كی خوشی دوبالا كرنے كو بار بار كہا جائے گا كہ تمہارے نیك اعمال كا بدلہ اور تمہاری بھلی كوشش كی قدر دانی ہے۔ جیسے سورئہ اعراف (۴۳) میں فرمایا: ﴿وَ نُوْدُوْا اَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّةُ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴾ ’’منادی كیے جائیں گے كہ ان جنتوں كے وارث تمہیں تمہاری نیك كرداریوں كی بنا پر بنایا گیا ہے۔‘‘ یہاں بھی فرمایا گیا ہے۔ تمہاری سعی مشكور ہے تھوڑے عمل پر بہت اجر ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان میں سے كرے۔ آمین