سورة المدثر - آیت 54

كَلَّا إِنَّهُ تَذْكِرَةٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیوں نہیں یہ تو ایک نصیحت ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اس قرآن سے نصیحت اور ہدایت اسے ہی حاصل ہوگی جسے اللہ چاہے گا اور سچی بات تو یہ ہے كہ یہ قرآن محض نصیحت اور موعظت ہے۔ جو چاہے عبرت حاصل كر لے اور نصیحت پكڑ لے۔ سورئہ التكویر: (۲۹) میں فرمایا: ﴿وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّا اَنْ يَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ﴾ ’’تمہاری چاہتیں خدا كی چاہت كے تابع ہیں۔‘‘