سورة المدثر - آیت 53
كَلَّا ۖ بَل لَّا يَخَافُونَ الْآخِرَةَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہرگز نہیں اصل بات یہ ہے کہ یہ آخرت کا خوف نہیں رکھتے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، دراصل وجہ یہ ہے كہ انہیں آخرت كا خوف ہی نہیں اور نہ یہ اپنے مواخذہ سے ڈرتے ہیں۔ كیونكہ انھیں اس كا یقین نہیں، اس پر ایمان نہیں، بلكہ اسے جھٹلاتے ہیں جس نے انہیں بے خوف كر دیا ہے۔