سورة النسآء - آیت 63
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ يَعْلَمُ اللَّهُ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَعِظْهُمْ وَقُل لَّهُمْ فِي أَنفُسِهِمْ قَوْلًا بَلِيغًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یہ وہ لوگ ہیں کہ ان کے دلوں کے راز اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔ ان سے چشم پوشی کیجیے انہیں نصیحت کرتے رہو اور انہیں وہ بات کہو جو ان کے دلوں پر اثر کرنے والی ہو
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کی قطعاً پرواہ نہ کیجئے، البتہ انھیں دل نشین انداز میں نصیحت کرتے رہیے اور انھیں یہ سمجھائیے کہ اللہ تعالیٰ اپنا رسول بھیجتا ہی اس لیے ہے کہ اس کے حکم کو دل و جان سے تسلیم کیا جائے۔ اس سے معلوم ہواکہ دشمنوں کی سازش کو عفو و درگزر، واعظ و نصیحت اور قول بلیغ کے ذریعے ناکام بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔