سورة المدثر - آیت 17

سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

میں اسے عنقریب ایک کٹھن گھاٹی پر چڑھواؤں گا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس كا ایك مطلب تو یہ ہے كہ میں اس كی زندگی میں سخت مشكلات سے دو چار كر دوں گا اور دوسرا مطلب اخروی عذاب سے تعلق ركھتا ہے چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں، کہ ’’صعود‘‘ جہنم كی ایك چٹان كا نام ہے، جس پر كافر اپنے منہ كے بل گھسیٹا جائے گا۔ (تفسیر درمنثور: ۸/ ۳۳۱)