سورة المدثر - آیت 5

وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور گندگی سے دور رہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

باطنی صفائی: رُجْزٌ سے مراد ظاہری میل كچیل، گندگی اور نجاست بھی ہے اور باطنی یعنی دل كی نجاست یا گندگی بھی۔ اس لفظ كا اطلاق ان تمام شیطانی وساوس پر ہوتا ہے جو دل میں موجود ہوں خواہ یہ غیر اللہ كی عبادت سے متعلق ہوں یا برے خیالات سے یہ باطنی صفائی ظاہری صفائی سے بھی زیادہ ضروری ہے۔ یہ مطلب بھی ہے بتوں كی عبادت چھوڑ دے یہ دراصل لوگوں كو آپ كے ذریعے سے حكم دیا جا رہا ہے۔