سورة المزمل - آیت 19

إِنَّ هَٰذِهِ تَذْكِرَةٌ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ ایک نصیحت ہے اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف جانے کا راستہ اختیار کر لے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كہ یہ سورت عقل مندوں كے لیے نصیحت و عبرت ہے۔ جو بھی طالب ہدایت ہو وہ مولا کی مرضی سے ہدایت كا راستہ پا لے گا اور اپنے رب كی طرف پہنچ جانے كا ذریعہ حاصل كر لے گا۔