سورة المزمل - آیت 12

إِنَّ لَدَيْنَا أَنكَالًا وَجَحِيمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہمارے پاس ان کے لیے بھاری بھر کم بیڑیاں ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ آسودہ حال لوگ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم كی عداوت ومخالفت میں پیش پیش ہیں انھیں سزا دینے كے لیے ہمارے پاس بہت كچھ ہے۔ وزنی بیڑیاں بھی جن كی وجہ سے یہ ہل تك نہ سكیں گے۔ انھیں بھڑكتی ہوئی آگ میں پھینكا جائے گا اور كھانے كو تھوہر كا درخت ہوگا جو بھوك كی مجبوری كی وجہ سے كھانے كی كوشش كریں گے مگر اس سے گلے میں پھندا لگ جائے گا اور بڑی مشكل سے نیچے اترے گا اس كے علاوہ دردناك سزا بھی ملے گی۔