سورة المزمل - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کے نام سے جو بے حدرحم کرنے والا، نہات مہربان ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تعارف: اس سورت كے دو ركوع ہیں پہلا ركوع بالاتفاق مكہ میں اور ابتدائی دور میں نازل ہوا تھا۔ جب كہ دوسرا ركوع مدنی دور میں نازل شدہ معلوم ہوتا ہے۔ اس میں قتال فی سبیل اللہ كا بھی ذكر ہے۔ اور فرض صدقہ یعنی زكوٰة كا بھی۔ اور یہ دونوں باتیں مدنی دور میں فرض ہوئی تھیں۔ مكی دور میں قتال فی سبیل اللہ كی تو اجازت ہی نہیں دی گئی تھی۔ اسی طرح مكی دور میں انفاق فی سبیل اللہ كا حكم تو موجود تھا۔ لیكن زكوٰة كے احكام نازل نہیں ہوئے تھے۔