سورة الجن - آیت 25
قُلْ إِنْ أَدْرِي أَقَرِيبٌ مَّا تُوعَدُونَ أَمْ يَجْعَلُ لَهُ رَبِّي أَمَدًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
فرما دیں کہ میں نہیں جانتا جس چیز کا وعدہ تم سے کیا جاتا ہے وہ قریب ہے یا میرے رب نے اس کی لمبی مدت مقرر کر رکھی ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قیامت كب ہوگی اللہ كے سوا كسی كو معلوم نہیں: اللہ تعالیٰ اپنے نبی كو حكم دیتا ہے كہ آپ كہہ دیجئے كہ قیامت كب ہوگی اس كا علم مجھے نہیں بلكہ میں تو یہ بھی نہیں جانتا كہ اس كا وقت قریب ہے یا دور ہے ہاں اتنی بات میں جانتا ہوں كہ وہ آئے گی ضرور چاہے جب بھی آئے۔