سورة الجن - آیت 12

وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن نُّعْجِزَ اللَّهَ فِي الْأَرْضِ وَلَن نُّعْجِزَهُ هَرَبًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بے شک ہم سمجھتے تھے کہ نہ زمین میں ہم اللہ کو عاجز کرسکتے ہیں اور نہ بھاگ کر اسے عاجز کرسکتے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ظَنُّ: یہاں علم ویقین كے معنی میں ہے۔ یعنی قرآن سن لینے كے بعد ہمارے لیے ممكن نہ رہا كہ ہم اپنے غلط عقائد پر جمے رہیں لہٰذا ہم نے اپنی قوم میں سب سے پہلے ایمان لانے میں سبقت كی ہے، ہمیں معلوم ہو چكا ہے كہ خدا كی قدرت ہم پر حاكم ہے ہم اس سے نہ بھاگ كر بچ سكیں گے نہ كسی اور طرح اسے عاجز كر سكیں گے۔