سورة نوح - آیت 26
وَقَالَ نُوحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور نوح نے کہا میرے رب ان کافروں میں سے کوئی زمین پر بسنے والا نہ چھوڑ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نوح علیہ السلام ان بدنصیبوں كی اپنے قادر ذوالجلال الٰہ كے آگے فریاد كرتے ہیں اور اس مالك سے ان پر آفت وعذاب نازل كرنے كی درخواست پیش كرتے ہیں تو خدایا ان ناشكروں میں سے ایك كو بھی چلتا پھرتا نہ چھوڑ، اور یہی ہوا بھی كہ سارے كہ سارے غرق كر دئیے گئے یہاں تك كہ نوح علیہ السلام كا سگا بیٹا بھی نہ بچ سكا۔ آپ كی بددعا كافروں كے لیے تھی كہ اگر ایسے بدكردار لوگ زندہ رہے تو ان كے نطفہ سے بھی بے حیا، بدكردار اور اللہ كے نافرمان اور ناشكرے ہی پیدا ہوں گے اور وہ خود تو كیا ایمان لائیں گے دوسروں كو بھی گمراہ ہی كرنے كی كوشش كریں گے۔