سورة نوح - آیت 17

وَاللَّهُ أَنبَتَكُم مِّنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اللہ نے تم کو زمین سے اگایا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

انسان مٹی سے پیدا ہوا: چاند اور سورج كے بعد اب زمین كی طرف آؤ كہ زمین كا تمہاری موت وحیات سے گہرا تعلق ہے۔ اللہ نے زمین سے تمہیں اُگایا۔ پھر تمہیں مار ڈالنے كے بعد اسی میں لوٹا دے گا۔ پھر قیامت كے دن اسی سے تمہیں نكالے گا جیسے اول دفعہ پیدا كیا تھا۔ اور اللہ تعالیٰ نے زمین كو تمہارا فرش بنایا اور اس پر مضبوط پہاڑ گاڑ دئیے كہ ہلے جلے نہیں، اسی زمین كے كشادہ راستوں پر تم چلتے پھرتے ہو، اسی پر رہتے سہتے ہو۔ ادھر سے ادھر جاتے آتے ہو، یہ بھی اللہ كا انسان پر ایك احسان عظیم ہے۔