سورة المعارج - آیت 34
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نمازوں كی حفاظت: پھر فرمایا اپنی نمازوں كی پوری طرح حفاظت كرتے ہیں یعنی وقت پر اركان اور واجبات اور مستحبات كو پوری طرح بجا لا كر نماز پڑھتے ہیں۔ واضح ہو كہ ان جنتیوں کے اوصاف بیان كرتے ہوئے شروع وصف میں بھی نماز كی ادائیگی کو بیان کیا اور انتہا بھی نماز پر ہوئی۔ جس سے معلوم ہوا كہ امر دین میں نماز عظیم الشان كام ہے اور سب سے زیادہ فضیلت والی بھی یہی چیز ہے اس كا ادا كرنا اور پابندی كرنا سخت ضروری ہے۔ سورئہ مومنون میں بھی ٹھیك اسی طرح بیان ہوا ہے، وہاں بھی اور یہاں بھی فرمایا كہ یہی لوگ ہمیشہ ہمیشہ كے لیے فردوس كے وارث ہیں۔