سورة المعارج - آیت 29

وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی یہ لوگ اپنی شرمگاہوں كو حرام كاری سے روكتے ہیں جہاں اللہ كی اجازت نہیں اس جگہ سے بچاتے ہیں۔ (اشارہ ہے لواطت كی طرف) ہاں اپنی بیویوں اور اپنی ملكیت كی لونڈیوں سے اپنی خواہش پوری كرتے ہیں۔ سو ان میں ان پر كوئی ملامت نہیں لیكن جو شخص اس كے علاوہ اور جگہ یا اور طرح سے اپنی شہوت رانی كرے وہ یقینا حدود اللہ سے تجاوز كرنے والا ہے۔