سورة المعارج - آیت 17
تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
وہ آگ پکار پکار کر اپنی طرف بلائے گی، ہر اس شخص کو جس نے حق سے منہ موڑا۔ اور پیٹھ پھیری۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اسی طرح میدان محشر میں ایسے بدلوگوں كو ایك ایك كر كے دیكھ بھال كر چن لیتی ہے یہ اللہ پر ایمان نہ لانے والے اور اس کے اوامر ونواہی كو چھوڑ دینے والے تھے، یہ مال كو جمع كر كے خزانوں میں سینت سینت كر ركھتے تھے۔ اسے اللہ كی راہ میں خرچ كرتے تھے نہ اس سے زكوٰة نكالتے تھے۔ سینت سینت كر نہ ركھ ورنہ اللہ تعالیٰ بھی تجھ سے روك لے گا۔ حضرت عبداللہ بن حكم رضی اللہ عنہ تو اس روایت پر عمل كرتے ہوئے كبھی تھیلی كا منہ ہی بند نہ كرتے تھے۔ (بخاری: ۱۴۳۴، مسلم: ۱۰۲۹)