سورة الحاقة - آیت 20

إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلَاقٍ حِسَابِيَهْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

میں سمجھتا تھا کہ میں ضرور اپنا حساب پانے والا ہوں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مجھے یقین تھا: چونكہ مجھے یہ یقین تھا كہ مجھ سے میرے اعمال كی باز پرس ہونے والی ہے۔ لہٰذا میں نے دنیا میں محتاط زندگی گزاری تھی۔ اور ہر ممكن كوشش كی تھی كہ مجھ سے اللہ كی نافرمانی نہ ہونے پائے۔