سورة البقرة - آیت 46
الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلَاقُو رَبِّهِمْ وَأَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جو یقین رکھتے ہیں کہ وہ اپنے رب سے ملاقات کرنے والے اور اس کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس آیت کا تعلق پچھلی آیت سے ہے کہ جن لوگوں کو یہ یقین ہے کہ مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے آگے جواب دینا ہے ان کے لیے نماز کی ادائیگی کبھی مشکل نہیں ہوتی۔ بلکہ اگر کبھی کوئی نماز چھوٹ جائے یا تاخیر ہوجائے تو انکی طبیعت گرانبار ہوجاتی ہے، اور جن لوگوں کو آخرت کی جوابدی کا یقین نہیں آتا ان کے لیے نماز مصیبت بن جاتی ہے۔