سورة الحاقة - آیت 8

فَهَلْ تَرَىٰ لَهُم مِّن بَاقِيَةٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا آپ کو ان سے کوئی باقی نظر آتا ہے؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قوم عاد نے تو یہ نعرہ لگایا تھا۔ (مَنْ اَشَدُّ مِنَّا قُوَّةَ) ہم سے زیادہ طاقتور كون ہے؟ جبکہ فرعون نے (اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰی) كا نعرہ لگایا تھا، فرعون اور آل فرعون كو سمندر میں ڈبو دیا، تو اس وقت اسے معلوم ہوگیا كہ وہ اپنے خدائی کے دعوے میں كس حد تك سچا تھا اور آج كس قدر مجبور ہے، فرعون كی قوم كے علاوہ بھی كئی قوموں نے آخرت كے عقیدے سے انكار كیا پھر سركشی كی راہ اختیار كی تو نتیجتاً انھیں بھی تباہ و برباد كر دیا گیا۔ ان سب قوموں میں سے كوئی ایك شخص بھی زندہ نہ بچا۔ سب كے سب ہلاك كر دئیے گئے۔ اور ان سب كا سب سے بڑا گناہ جو ان میں قدر مشترك كے طور پر پایا جاتا تھا، یہ تھا كہ انہوں نے سرے سے رسولوں اور اللہ كی آیات كو جھٹلایا تھا۔