سورة الحاقة - آیت 6

وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور عاد شدید آندھی سے تباہ کر دئیے گئے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

عَاتیةٍ: قوم عاد پر جو عتاب آیا، وہ سخت آندھی كا عذاب تھا، یہ ہوا نہایت سرد اور یخ بستہ تھی اور یہ ہوا اتنی سركش تھی جس پر كسی مخلوق كا زور نہ چلتا تھا۔