سورة الحاقة - آیت 5

فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ثمود ایک سخت حادثہ سے ہلاک کیے گئے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قوم ثمود پر عذاب: طاغیۃ: ایسی آواز جو حد سے تجاوز كر جانے والی ہو یعنی نہایت خوفناك اور اونچی آواز جس سے قوم ثمود كو ہلاك كیا گیا۔