سورة القلم - آیت 12

مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بھلائی سے روکتا ہے، ظلم وزیادتی میں حد سے گزرجانے والا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سب سے بہتر اور سب سے بدتر شخص: حدیث میں ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، كیا میں تمہیں نہ بتاؤں كہ سب سے بھلا شخص كون ہے؟ لوگوں نے كہا ضرور ارشاد فرمائیے۔ اچھا شخص وہ ہے كہ جب اسے دیكھا جائے تو خدا یاد آجائے اور سن لو سب سے بدتر شخص وہ ہے جو چغل خور ہو، دوستوں میں فساد ڈلوانے والا ہو، پاك صاف لوگوں كو تہمت لگانے والا ہو۔ (مسند احمد: ۶/ ۴۵۹، ابن ماجہ: ۴۱۱۹)