سورة القلم - آیت 9

وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ تو چاہتے ہیں کہ کچھ آپ نرمی کریں اور کچھ وہ نرم ہوجاتے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

كافروں كا حق وباطل میں سمجھوتے كی كوشش کرنا: یعنی وہ تو چاہتے ہیں كہ آپ ان کے بتوں كے بارے میں نرم رویہ اختیار كریں تو وہ بھی تیرے بارے میں نرم رویہ اختیار كریں لیكن باطل كے ساتھ مداہنت كا نتیجہ یہ ہوگا كہ باطل پرست اپنی باطل پرستی كو چھوڑنے میں ڈھیلے پڑ جائیں گے اس لیے حق میں مداہنت (نرمی) حكمتِ تبلیغ اور كارِ نبوت كے لیے نقصان دہ ہے۔