سورة الملك - آیت 26
قُلْ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِندَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
فرماؤ کہ اس کا علم تو اللہ کے پاس ہے میں صرف واضح طور پر ڈرانے والا ہوں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ اپنے نبی سے فرماتا ہے كہ آپ انہیں جواب دو كہ اس كا علم مجھے نہیں قیامت كب قائم ہوگی اسے تو صرف وہی علام الغیوب ہی جانتا ہے۔ ہاں اتنا مجھے كہا گیا ہے كہ وہ وقت آئے گا ضرور، میں تو صرف خبردار كرنے والا اور اس دن كی ہولناكیوں سے مطلع كرنے والا ہوں۔ جسے میں بحمد للہ ادا كر چكا ہوں۔