سورة الملك - آیت 24
قُلْ هُوَ الَّذِي ذَرَأَكُمْ فِي الْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان سے کہو اللہ ہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا ہے اور اسی کی طرف تم اکٹھے کیے جاؤ گے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اللہ وہ ذات ہے جس نے تمہیں ایك نفس سے پیدا كیا پھر تمام روئے زمین میں پھیلا دیا، تمہاری زبانیں جدا، تمہارے رنگ و روپ جدا، تمہاری شكلوں صورتوں میں اختلاف اور تم زمین كے چپہ چپہ پر بسا دئیے گئے۔ اگر اس میں یہ قدرت ہے تو پھر وہ تمہیں ایك جگہ پر اكٹھا بھی كر سكتا ہے۔ اور یہ كام وہ عالَم آخرت میں كرے گا۔