سورة الملك - آیت 20
أَمَّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ جُندٌ لَّكُمْ يَنصُرُكُم مِّن دُونِ الرَّحْمَٰنِ ۚ إِنِ الْكَافِرُونَ إِلَّا فِي غُرُورٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
بتاؤ تمہارے پاس کون سا لشکر ہے جو الرحمان کے مقابلے میں تمہاری مدد کرسکتا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ منکرین حق دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
كافر تو سراسر دھوكے میں ہیں: یعنی یہ بھی میرا لطف وكرم، اور رحمت ونعمت ہے۔ مخلوق كی حاجتیں ضرورتیں، ان كی اصلاح اور بہتری كا نگران اور كفیل میں ہی ہوں۔ سورئہ نحل: (۷۹) میں فرمایا: ﴿اَلَمْ يَرَوْا اِلَى الطَّيْرِ مُسَخَّرٰتٍ فِيْ جَوِّ السَّمَآءِ﴾ كیا انھوں نے ان پرندوں كو نہیں دیكھا جو آسمان و زمین كے درمیان مسخر ہیں، جن كا تھامنے والا بجز ذات باری كے اور كوئی نہیں۔ یقینا اس میں ایمان داروں كے لیے بڑی بڑی نشانیاں ہیں۔