سورة الملك - آیت 6
وَلِلَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جن لوگوں نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا ہے ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور جہنم بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی ان كافروں كے لیے بھی جو اللہ كی آیات كی تعمیل سے انكار كر دیتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے جہنم كا عذاب تیار ركھا ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھكانہ ہے۔