سورة التغابن - آیت 18
عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہر حاضر اور غائب کو جانتا ہے، نہایت غالب اور خوب حکمت والا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ساتھ ہی خیرات سے تمہارے گناہ معاف كر دے گا، اللہ بڑا قدر دان ہے۔ تھوڑی سی نیكی كا بہت بڑا اجر دیتا ہے۔ وہ بردبار ہے درگزر كر دیتا ہے۔ بخش دیتا ہے، گناہوں اور لغزشوں سے چشم پوشی كر لیتا ہے۔ خطاؤں اور برائیوں كو معاف كر دیتا ہے، وہ چھپے كھلے كا عالم ہے، وہ غالب اور حكمت والا ہے۔ الحمد للہ سورئہ التغابن كی تفسیر مكمل ہوئی۔