سورة النسآء - آیت 30
وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ عُدْوَانًا وَظُلْمًا فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا ۚ وَكَانَ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جو شخص یہ سرکشی اور ظلم کرے گا عنقریب ہم اسے آگ میں داخل کریں گے اور اللہ کے لیے ایساکرنا آسان ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہاں ایسے کاموں سے مراد تمام اوامر ونواہی ہیں جن کا ذکر اس سورت کی ابتدا سے چلا آرہا ہے۔ اور جو لوگ ظلم اور زیادتی سے اپنے آپ کو نہ بچائیں گے اور گناہ کا ارتکاب کرتے جائیں گے اللہ کے لیے یہ بہت آسان ہے کہ اللہ ان کو آگ میں داخل کریں گے۔