سورة البقرة - آیت 43
وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نماز دین کا ستون ہے اور اللہ تعالیٰ یہود سے فرماتے ہیں کہ تم نماز کا نظام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر قائم کرو، تاکہ نماز سے ہر شخص کو فائدہ ہو۔ حقوق اللہ میں سب سے اہم چیز نماز اور حقوق العبادمیں سب سے اہم زکوٰۃ ہے۔ یہ دونوں حکم ساتھ ساتھ آئے ہیں۔ نماز سے اللہ کی محبت پیدا ہوتی ہے ۔ جب كہ زكوٰة دینے سے دوسروں کے لیے ایثار و قربانی كا جذبہ اور اللہ کی مخلوق سے محبت پیدا ہوتی ہے، زکوٰۃ دینے سے معاشرہ کے محروم لوگ مستفید ہوتے ہیں۔