سورة الواقعة - آیت 20
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ان کے سامنے ان کے پسندیدہ پھل پیش ہوں گے کہ جسے چاہیں چن لیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی انھیں قسم قسم کے میوے اور طرح طرح کے پرندوں کے گوشت ملیں گے جس میوے کو دل چاہے اور جس طرح کے گوشت کی طرف دل رغبت کرے موجود ہو جائے گا۔ یہ تمام چیزیں ان کے سلیقہ شعار خدام ہر وقت ان کے اردگرد لیے گھومتے رہیں گے تاکہ جس چیز کی جب کبھی خواہش ہو لے لیں۔