سورة الواقعة - آیت 7

وَكُنتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تم لوگ اس دن تین گروہوں میں تقسیم ہو گے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس آیت میں نفخہ صور ثانی یا مردوں کے قبروں سے زندہ ہو کر اٹھنے اور میدان محشر میں اکٹھا ہو جانے کے مابعد کا منظر پیش کیا جا رہا ہے اس وقت لوگ تین گروہوں میں بٹ جائیں گے۔ (۱) ایک اہل دوزخ ۔ (۲) اہل جنت۔ اہل جنت کی پھر دو قسمیں ہوں گی (۳) ایک مقربین کا گروہ اور دوسرا صالحین کا، اس طرح کل تین قسم کے گروہ بن جائیں گے۔