سورة الرحمن - آیت 52
فِيهِمَا مِن كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
دونوں باغوں میں ہر پھل کی دو قسمیں ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ان میں ہر قسم کے پھلوں کے جوڑے موجود ہیں پھل بھی وہ جن سے تم صورت شناس تو ہو لیکن لذت شناس نہیں ہو کیونکہ وہاں کی نعمتیں کسی آنکھ نے دیکھی ہیں نہ کسی کان نے سنی ہیں، نہ کسی دماغ میں آ سکتی ہیں، پھر تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔