سورة الرحمن - آیت 26

كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو زمین پر ہے وہ فنا ہونے والا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ کے سوا باقی سب فنا: پھر فرماتا ہے کہ زمین کی کل مخلوق فنا ہونے والی ہے۔ اور قدیم صرف اللہ کی ذات ہے۔ جو چیز بنی ہے خواہ وہ بےجان ہو ایک نہ ایک دن ضرور اپنا کام چھوڑ دے گی۔ خراب ہو جائے گی، برباد و فنا ہو جائے گی اسی طرح کل جاندار مخلوق کو موت آ جائے گی۔ آسمان والے بھی موت کا مزہ چکھیں گے مگر جسے اللہ چاہے صرف ذات خدا باقی رہ جائے گی جو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ تک رہے گی۔