سورة الرحمن - آیت 24

وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور سمندر میں جو بادبانی بیڑے پہاڑوں کی طرح اٹھے ہوئے ہیں وہ اسی کے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

پھر فرمایا کہ سمندر میں چلنے والے بڑے بڑے بادبانی جہاز جو دور سے پہاڑوں کی طرح کھڑے دکھائی دیتے ہیں جو ہزاروں من مال اور سینکڑوں انسانوں کو اِدھر اُدھر لے آتے ہیں یہ بھی تو اس خدا کی ملکیت میں ہیں۔ اس عالی شان نعمت کو یاد دلا کر پھر اللہ تعالیٰ پوچھتا ہے کہ اب بتاؤ انکار کیے کیسے بن آئے گی۔