سورة القمر - آیت 46

بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ أَدْهَىٰ وَأَمَرُّ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بلکہ ان سے نمٹنے کے لیے اصل وعدے کا دن قیامت ہے اور قیامت بڑی آفت اور بہت سخت ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مسلمانوں سے انتقام لینے والی جماعت کو یہ سزا تو دنیا میں ملی۔ جبکہ اصل سزا قیامت کو ملنے والی ہے۔ جو اس سزا سے دہشت ناک بھی زیادہ ہو گی اور درد ناک بھی زیادہ ہو گی۔