سورة القمر - آیت 35

نِّعْمَةً مِّنْ عِندِنَا ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي مَن شَكَرَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

رات کے پچھلے پہر بچا لیا، ہم ہر اس شخص کو جزادیتے ہیں جو شکر گزار ہوتا ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی ان کو عذاب سے بچانا، یہ ہماری رحمت اور احسان تھا جو ان پر ہوا۔ شکر کرنے والوں کو خدا اسی طرح برے اور آڑے وقت میں کام آتا ہے۔ اور انھیں ان کی شکر گزاری کا پھل دیتا ہے۔ عذاب کے آنے سے پہلے لوط علیہ السلام انہیں آگاہ کر چکے تھے۔ لیکن انہوں نے توجہ نہ کی بلکہ شک و شبہ اور جھگڑا کیا۔