سورة القمر - آیت 30

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر دیکھ لو کہ کیسا تھا میرا عذاب اور کیسا تھا میرا ڈرانا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

چیخ کا عذاب : پھر تو ان کے فکر اور تکذیب کا میں نے پورا پورا بدلہ لیا۔ یہ لوگ گرج یا چیخ کی آواز سے ہلاک کیے گئے۔ جس طرح کٹی ہوئی کھیتی کے سوکھے پتے اُڑ اُڑ کر کافور ہو جاتے ہیں انہیں بھی ہم نے بے نام و نشان کر دیا۔ خشک چارہ، یا کٹی ہوئی خشک کھیتی: یعنی ایک باڑ بنانے والے کی خشک لکڑیاں اور جھاڑیاں مسلسل روندے جانے کی وجہ سے جس طرح چورا چورا ہو جاتی ہیں۔ وہ بھی اس باڑ کی مانند ہمارے عذاب سے چورا چورا ہو گئے۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دیکھو! میرا عذاب کیسا ہوا؟ میں نے تو اس قرآن کو آسان کر دیا ہے جو چاہے نصیحت و عبرت حاصل کرے۔