سورة القمر - آیت 8

مُّهْطِعِينَ إِلَى الدَّاعِ ۖ يَقُولُ الْكَافِرُونَ هَٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

لوگ آواز دینے والے کی طرف دوڑے جا رہے ہوں گے اور منکرین کہیں گے کہ یہ دن تو بڑا سخت ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

 اس دن پکارنے والے کی پکار پر کان ہوں گے اور تیز تیز چل رہے ہوں گے نہ مخالفت کی تاب، نہ دیر لگانے کی طاقت، اس سخت ہو لناکی کے سخت دن دیکھ کر کافر چیخ اُٹھیں گے کہ یہ تو بڑا بھاری اور بے حد سخت دن ہے۔