سورة القمر - آیت 4
وَلَقَدْ جَاءَهُم مِّنَ الْأَنبَاءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان کے سامنے وہ حالات آچکے ہیں جن میں سرکشی سے باز رہنے کے لیے ایک تنبیہ موجود ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی قرآن میں اقوام سابقہ کی سرگزشت کو بار بار دہرایا گیا۔ کہ لوگ ان اقوام کے انجام اور عذاب سے عبرت حاصل کریں۔ اور ان واقعات کا ذکر ان کے لیے تازیانہ کا کام دیں۔ لیکن اگر کوئی شخص ادھر توجہ ہی نہ کرے تو یہ تنبیہات اس کے کس کام آ سکتی ہیں۔