سورة النجم - آیت 25

فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

دنیا اور آخرت کا مالک تو ” اللہ“ ہے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جب کہ تمام امور کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔ دنیا اور آخرت دونوں جگہ کلی اختیارات صرف اللہ تعالیٰ کو حاصل ہیں۔ جو اس نے چاہا ہو رہا ہے جو چاہے گا ہو گا۔‘‘