سورة الطور - آیت 36
أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا زمین اور آسمانوں کو انہوں نے پیدا کیا ہے ؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ یقین نہیں رکھتے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی کیا آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے یہ ہیں، نہیں بلکہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ خود ان کا اور کل مخلوقات کا چلانے والا اللہ تعالیٰ ہی ہے پھر بھی یہ اپنی بے یقینی سے باز نہیں آتے۔