سورة الطور - آیت 24
وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُونٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ان کی خدمت میں لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے وہ ایسے خوبصورت ہوں گے جیسے موتی چھپاکر رکھے ہوئے ہوں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نوخیز لڑکے: یہ نوخیز لڑکے بے ریش ہوں گے اور ہمیشہ نوخیز ہی رہیں گے ان کی خوبصورتی، صفائی اور پاکیزگی کا یہ عالم ہو گا جیسے موتی جو ابھی تک اپنی صدف میں ہی محفوظ ہوں یا کسی جواہرات والی ڈبیہ میں چھپا دئیے گئے ہوں تاکہ ان پر گرد وغبار کا کوئی ذرہ نہ پڑ جائے۔ وہ اتنے خوبصورت اور صاف ستھرے ہوں گے کہ ہاتھ لگنے سے بھی میلے معلوم ہوں گے۔