سورة الطور - آیت 17
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَعِيمٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
متقی لوگ باغات اور نعمتوں میں ہوں گے اور مزے لے رہے ہوں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جنت کے مناظر: اہل دوزخ کے بعد اہل جنت کا تذکرہ ہے۔ کہ انھیں محفوظ کر کے جنتوں میں پہنچا دیا جائے گا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جنت میں داخلہ اللہ تعالیٰ کی الگ نعمت ہے۔ اور دوزخ کے عذاب سے بچا لینا ایک الگ نعمت ہے۔ اور جنت میں داخلہ تو محض اللہ کے فضل و مہربانی سے ہو گا۔