سورة آل عمران - آیت 184

فَإِن كَذَّبُوكَ فَقَدْ كُذِّبَ رُسُلٌ مِّن قَبْلِكَ جَاءُوا بِالْبَيِّنَاتِ وَالزُّبُرِ وَالْكِتَابِ الْمُنِيرِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اگر پھر بھی وہ لوگ تم کو جھٹلائیں تو تم سے پہلے بہت سے وہ رسول جھٹلائے گئے ہیں جو واضح دلائل، صحیفے اور روشن کتاب لے کر آئے تھے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس آیت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دی جارہی ہے کہ بنی اسرائیل کی تاریخ گواہ ہے کہ کوئی نبی ایسا نہیں جس کو انھوں نے جھٹلایا نہیں۔ حالانکہ وہ رسول معجزات، نصیحت نامے اور جامع کتابیں لے کر آتے تھے۔ پھر اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی یہ جھٹلا رہے ہیں تو آپ ان کی طرف توجہ نہ دیں یہ تو رسالت کے راستے کی مشکلات ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبر سے کام لیجئے۔