سورة الذاريات - آیت 48

وَالْأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہم نے زمین کو بچھایا ہے اور ہم بہت اچھے بچھانے والے ہیں

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی سطح زمین کو ہم نے ہموار بنایا تاکہ لوگ اور دوسرے جانور باسانی اس پر چل پھر سکیں۔ پھر سطح زمین پر ایک زرخیز چھلکا چڑھا دیا جس میں روئیدگی کی قوت رکھ دی۔ تاکہ زمین پر رہنے والوں کوغذا مہیا ہو سکے۔ زمین کو سورج سے اتنی دور رکھا کہ زمین پر بسنے والے جاندار اس کی گرمی سے جل کرتباہ نہ ہو جائیں۔ اور نہ اتنا دور ہی کر دیا کہ سردی سے ٹھٹھر کر مر جائیں۔ نیز انسان کی جملہ ضروریات خورد و نوش، لباس، مسکن اور مدفن سب چیزوں کو زمین سے وابستہ کر دیا۔