سورة آل عمران - آیت 182

ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ تمہارے پیش کردہ اعمال کا نتیجہ ہے اور اللہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے واضح کردیا کہ آگ کا عذاب تمہارے اوپر ظلم نہیں، جو کچھ تم نے دنیا میں کیا یہ اُس کا بدلہ ہے اور اللہ کا ہر فیصلہ عدل پر ہوتا ہے ۔ اللہ گناہ کی حقیقت نبیوں کے ذریعے سمجھادیا کرتا ہے۔ پھر اگر کوئی نہ مانے تو اللہ انصاف کے ساتھ فیصلہ کرنے والا ہے۔