سورة الذاريات - آیت 26

فَرَاغَ إِلَىٰ أَهْلِهِ فَجَاءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر وہ چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گئے، اور ایک موٹا تازہ بچھڑا لا کر مہمانوں کے سامنے پیش کیا

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ابراہیم علیہ السلام ان کے کھانے کی تیاری کے لیے چپ چاپ جلدی سے اپنے گھر والوں کی طرف گئے اور ذرا سی دیر میں بھنا بھنایا بچھڑے کا گوشت لے آئے اور ان کے سامنے رکھ دیا۔ فرمایا کھاتے کیوں نہیں؟ اس سے ضیافت کے آداب معلوم ہوئے کہ ان سے پوچھے بغیر، ان پر احسان رکھنے سے پہلے آپ چپ چاپ انہیں خبر کیے بغیر چلے گئے اور بہ عجلت بہت سے بہتر جو چیز پائی اسے تیار کر کے لے آئے۔